ٹریڈر کی جیت کی شرح اور رسک ریوارڈ کا تناسب
یہ بلاگ رسک ریوارڈ ریشو پر پہلے کے لکھے گیے بلاگز کا حصہ ہے۔ یہ بلاگ ٹریڈر کی جیت کی شرح، رسک ریوارڈ ریشو کا تعین ، ٹریڈرز کی جیت کی شرح اور رسک ریوارڈ ریشو کے درمیان تعلق کے بارے میں ہے۔ اس بلاگ کا مقصد ٹریڈرز کو ان کی ٹریڈ کے لیے “بنیادی رسک ریوارڈ ریشو” تلاش کرنے میں مدد کرنا ہے اور ٹریڈر کی جیت کی شرح کے ساتھ رسک ریوارڈ ریشو کے تعلق کو سمجھناہے ۔
ٹریڈر کی جیت شرح کیا ہے؟
کرپٹو کرنسی میں ٹریڈ کرنےسے پہلے اپنے آپ کی سیلف پروفائلانگ کرنا لازمی ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ اپ اپنے اپکو جاننا۔ اس کے کئی پہلو ہیں۔ مثال کے طور پر اپنے ٹریڈ کے مقاصد کو جاننا ( یہ کہ اپ نے ٹریڈ کرنی ہے یا سرمایہ کاری کیونکہ دونوں کے لیے مختلف اپروچ استعمال کی جاتی ہے)، ٹریڈ کی قسم (سرمایہ کار، ڈے ٹریڈر، سوئنگ ٹریڈر، اسکیلپر) سرمائے کا سائز کتنا ہے وغیرہ۔ ان سب کے ساتھ ساتھ ٹریڈز کی جیت کی شرح بھی ٹریڈ کا ایک لازمی پہلو ہے۔کیونکہ اگر کوئی ٹریڈ راپنی جیت کی شرح نہیں جانتا ہے، تو وہ ٹریڈ کے لیے اپنے رسک ریوارڈ ریشو سیٹ نہیں کر سکتا۔
ایک ٹریڈ ر کی جیت کی شرح یہ ہے کہ وہ اپنی ٹریڈ زمیں کتنی بار کامیاب ہوا؟ اگلا منطقی سوال یہ ہے کہ ایک ٹریڈ رکو اپنی جیت کی شرح کیسے معلوم ہوگی؟
لٹریچر (تجارت سے متعلق نصابی کتابیں) اور مشہور ٹریڈ ر جیت کی شرح معلوم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل طریقہ بیان کرتے ہیں۔ پہلے ہر ٹریڈ ر کم ازکم سو ٹریڈ ز کرے اور اسکا مکمل ریکارڈ اپنے پاس رکھے۔ہر ٹریڈ کے بارمے معلومات نوٹ کریں جیسا کہ میں نے اس ٹریڈ ر کو کیوں کیا ؟ ٹریڈ کی سطح ( کرنسی کی خرید قیمت) کیا ہے؟ کتنی رقم کی سرمایہ کاری کی گئی (پوزیشن سائز)؟ ٹریڈ کب بند ہوئی؟ نفع/نقصان (نتیجہ) کیا تھا؟ ان سو ریکارڈ شدہ ٹریڈ ز کے ساتھ، ٹریڈ ر معلوم کر سکتے ہیں کہ ان سو میں سے کتنی ٹریڈ زکامیاب ہوئیں۔ اس طرح، وہ فیصد میں اپنی جیت کی شرح کا تعین کر سکتا ہے۔ یہ سو ٹریڈ ز بہت سے نئے نوجوان ٹریڈ رکے لیے ایک طویل اور وقت طلب مشق ہو سکتی ہے جن کے پاس ہمیشہ وقت کی کمی ہوتی ہے۔
لیکن اس طرح کی مشق کا ایک اسان طریقہ یہ ہے کہ اپ اپنی دس سے بیس ٹریڈ ز کو نوٹ کریں ۔ اور ان کی جیت کی شرح معلوم کریں ۔جتنا گڑ زیادہ اتنا مزہ زیادہ کے مصدق اگر اپ زیادہ ٹریڈ ز کو ریکارڈ کرتے ہیں تو اسے سے اپ زیادہ پر اعتماد ہونگے اور اپکے جیت کا تناسب اتنا ہی حقیقت پسند ہوگا۔ مثال کے طور پر، اگر کسی نے دس ٹریڈز کی اور اس میں سے چھ جیتیں جبکہ چار ہارے، تو اس کی جیت کی شرح ساٹھ فیصد ہوگی ۔
بریک ایوان رسک ریوارڈ تناسب کیا ہے؟
پہلے ایک بلاگ میں ہم نے رسک ریوارڈ ریشو کے استعمال پر بات کی تھی۔ تاہم ہم نے اس بات پر بحث نہیں کی کہ کوئی اپنے لیے بنیادی رسک ریوارڈ ریشو کو کیسے “سیٹ” کر سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہم پہلے ایک “بیس لائن رسک ریوارڈ تناسب” متعارف کرار ۱رہے ہیں ۔ اس کا مطلب ہے کہ “کم سے کم” رسک ریوارڈ ریشو جس کو استعمال کرے ایک ٹریڈر اپنی ٹریڈکو اپنے “پروفائل” کی بنیاد پر اپنے اصل سرماے کے بچانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ اب ہمارے پاس اس تصور پر بحث کرنے کے لیے کافی پس منظر ہے۔
ایک ٹریڈر کے لیے رسک ریوارڈ کا تناسب (بیس لائن رسک ریوارڈ تناسب جس سے وہ اپنے سرماے کو ہر وقت محفوظ رکھ سکے ) اس کی جیت کی شرح پر منحصر ہے اور اس کا حساب درجہ زیل میں دیے گیے فارمولا سے کیا جا سکتا ہے۔
رسک : انعام کا تناسب = نقصان ∶ نفع
مثال کے طور پر، اگر کوئی ٹریڈر اپنی سو ٹریڈرز کے ساٹھ میں منافع کما لیتا ہے اور بقایا چالیس ٹریڈ میں نقصان کر لیتا ہے تو اس کا رسک۔ ریوارڈ ریشوساٹھ اور چالیس کا ہوگا یا ایک اعشاریہ ایک پانچ اور ایک کا ہوگا تو وہ اپنے سرماے کو محفوظ کرسکے گا۔ مطلب اس پروفایل والا ٹریڈر اگر نقصان سے بچنا چاہتا ہے تو اسے ایک اعشاریہ ایک پانچ اورایک رسک ۔ریورڈ ریشو کے ساتھ سو ٹریڈز میں سے کم ازکم ساٹھ میں منافع لینا ہوگابےشک بقایا چالیس میں اسے نقصان ہو جاے۔ اور اگر وہ ان سو ٹریڈز میں ساٹھ سے ایک بھی زیادہ ٹریڈ میں سے منافع کما لیتا ہے تو وہ اسکے اصل سرماے میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ تو اسکا مطلب ہے کہ ساٹھ فیصد کامیابی کی شرح والے ٹریڈرز کو اسی ٹریڈ کرنی چاہیا جو ایک اعشاریہ ایک پانچ اور ایک کے رسک۔ریورڈز سے زیادہ دے سکیں۔
مندرجہ بالا بحث سے ہم مندرجہ ذیل نتایج اخذ کر سکتے ہیں ۔
۱۔ اگر کسی ٹریڈر کی جیت کی شرح ساٹھ فیصد ہے اور وہ جو ایک اعشاریہ ایک پانچ اور ایک سے کم رسک۔ ریوارڈ ریشو کے ساتھ ٹریڈکرتا ہے، تو اسے خالص نقصان ہو گا، اور اس کا پورٹ فولیو کم ہو تا جائے گا۔ لہذا، ایسے ٹریڈر زکو 1:1.5 رسک ریوارڈ ریشو سے کم کے ساتھ کسی بھی ٹریڈپر غور نہیں کرنا چاہیے۔
۲۔ اگر کسی ٹریڈر کی جیت کی شرح ساٹھ فیصد ہے اور وہ جو ایک اعشاریہ ایک پانچ اور ایک کے برابررسک۔ ریوارڈ ریشو کے ساتھ ٹریڈکرتا ۔تو اسے اپنی ٹریڈزمیں کچھ نقصان اور کچھ منافع ہو گا، لیکن وہ اپنا پورٹ فولیو برقرار رکھے گا۔
۳۔ اگر کسی ٹریڈر کی جیت کی شرح ساٹھ فیصد ہے اور وہ جو ایک اعشاریہ ایک پانچ اور ایک سےزیادہ رسک۔ ریوارڈ ریشو کے ساتھ ٹریڈکرتا ہے ، تو ٹریڈر کچھ کھو جانے کے باوجود خالص منافع کما رہا ہو گا، اور اس کے پورٹ فولیو میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہو گا۔
ہر ٹریڈ کے لیے رسک ریوارڈ ریشو کیسے سیٹ کریں؟
اصل سوال یہ ہے کہ، اگر ایک ٹریڈرکی جیت کی شرح ساٹھ فیصد ہے، تو کیا اسے ہر ٹریڈ میں اپنے رسک ریوارڈ ریشو کو ہمیشہ ایک اعشاریہ ایک پانچ اور ایک پر رکھنا ہوگا؟ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو وہ صرف بریک ایون پر ہے۔ تو اسے صرف وہی ٹریڈ کرنی چاہیے جن کا رسک ریوارڈ ریشو ایک اعشاریہ ایک پانچ سے زیادہ ہو تاکہ وہ خالص منافع میں رہے۔
اس سے پہلے کا عمل بنیادی سطح کے رسک ریوارڈ ریشو کی نشاندہی کرتا ہے جو ٹریڈرزکو بریک ایون پر رکھتا ہے۔ تاہم، ہر تجارت کے لیے ایک اعشاریہ ایک پانچ کے بنیادی سطح کے رسک ریوارڈ ریشو کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا اگرچہ ٹریڈر کی جیت کی شرح ساٹھ فیصد ہی کیوں نہ ہو۔ کیونکہ ہر ٹریڈمختلف ہوتی ہے۔ اس میں مختلف مزاحمت/سپورٹ لیولز، قیمت کے لمحات، ٹائم فریم اور مارکیٹ کے حالات ہیں۔ یہ تمام شرائط کسی خاص ٹریڈ کے لیے رسک ریوارڈ ریشو کو “ڈکٹیٹ” کرواتی ہیں۔ لہذا، ہر ٹریڈسیٹ اپ کا رسک ریوارڈ تناسب مختلف ہوگا۔
رسک ریوارڈ ریشو کے علم سے لیس ٹریڈرز کو صرف وہی ٹریڈز لینا چاہیے جس میں ٹریڈ کی رسک ریوارڈ ریشو اس کے بنیادی رسک ریوارڈ ریشو سے زیادہ ہو۔ یہ ان ٹریڈز میں اس کے خالص منافع کو یقینی بنائے گا جو وہ لے رہا ہے۔ اگر وہ ان رہنما اصولوں پر عمل نہیں کرتا ہے، تو وہ خالص نقصان میں رہے گا، اور اس کا پورٹ فولیو کم ہو جائے گا کیونکہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹریڈز کرتا ہے۔
رسک ریوارڈ ریشو اور ٹریڈر جیت کی شرح کے درمیان تعلق
ایک ٹریڈراپنی جیت کی شرح سے اپنے بری ایون رسک ریوارڈ ریشو کا تعین کر سکتا ہے۔ لیکن ٹریڈر زبریک ایون پر نہیں رہنا چاہتے۔ بلکہ، وہ منافع کمانا چاہیں گے۔ تو، ایک ٹریڈرکو کون سا رسک ریوارڈ ریشو سیٹ کرنا چاہیے (اپنی جیت کی شرح پہلے سے جانتے ہوئے) جو اسے ٹریڈنگ کے دوران خالص منافع میں رکھے گا؟ منافع بخش ہونے کے لیے، ایک ٹریڈر کو اپنے رسک ریوارڈ ریشو کو اس کی کامیابی کی شرح سے اس کی بنیادی سطح کے رسک ریوارڈ ریشو سے زیادہ رکھنا چاہیے، جیسا کہ پہلے بیان کیا گیا ہے۔
گراف نمبر ایک میں ایک بیس لائن رسک ریوارڈ ریشو ( جو ٹریڈر کو بریک ایون پر رکھتا ہے) اور ٹریڈرز کی جیت کی شرح کے درمیان تعلق کو ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ہر تجارت میں ۱فیصد نقصان پر عمل کرتا ہے۔ اگر کسی ٹریڈر کی جیت کی شرح پچانوے فیصد (پہلی گرین بار) ہے، تو اسے بریک ایون پر رہنے کے لیے صفر اعشاریہ صفر اور ایک ، کے رسک ریوارڈ ریشو کے ساتھ ٹریڈ کرنی چاہیے، اور اس رسک ریوارڈ ریشو سے زیادہ ہونے والی کوئی بھی ٹریڈ اسے خالص منافع دے گی۔. اسے ایسی کوئی ایسی ٹریڈ نہیں کرنی چاہیے جس کا رسک ریوارڈ ریشو صفر اعشاریہ صفر اور ایک سے کم ہو۔ اسی طرح، ستر فیصد (گرین بار) کی جیت کی شرح کے ساتھ ایک ٹریڈ رکو منافع بخش ہونے کے لیے صرف وہی ٹریڈ لینا ہوگی جن کا رسک ریوارڈ ریشو 1:0.43 سے زیادہ ہو۔ اگر وہ 1:0.43 رسک ریوارڈ ریشو سے کم کے ساتھ ٹریڈ کرتا ہے، تو وہ خالص نقصان میں ہوگا۔

رسک ریوارڈ ریشو اور ٹریڈرز کی جیت کی شرح کے درمیان تعلق کو بھی ٹیبل 1 میں پیش کیا گیا ہے۔ دوسرا اور تیسرا کالم (ٹیبل ۱ میں) بالترتیب رسک ریوارڈ ریشو کی بریک ایون اور منافع بخش سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، ۳۵ فیصد جیت کی شرح (ٹیبل ۱ میں سرخ فونٹ) ٹریڈر کے لیے، ۱:۱.۴۳ کے رسک ریوارڈ ریشو والی ٹریڈ بریک
ایون پر ہوگی، اور اس شرح سے زیادہ رسک ریوارڈ ریشو اسے خالص منافع دے گا۔
رسک ریوارڈ ریشو استعمال کرتے وقت وارننگ
اوپر پیش کیے گئے گراف اور ٹیبل کو ٹریڈ رزکے ذریعہ ٹریڈ سیٹ اپ بنانے کے لیے ایک رہنما کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے جب وہ اپنی جیت کی شرحوں کو جان لیں۔ تاہم، رسک ریوارڈ ریشو کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈرز کو چند مسائل سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔ یہ انتباہات ذیل میں بیان کیے گئے ہیں۔
رسک ریوارڈ ریشو ایک الگ تھلگ ٹول اور منافع کمانے کا خودکار طریقہ نہیں ہے۔ رسک ریوارڈ کو دوسرے ٹولز (۱فیصد اصول، جیت کی شرح، پوزیشن کا سائز) کے ساتھٌ استعمال کیا جانا چاہیے جو آپ کو منافع کمانے کے میں مدگار بن سکتے ہیں۔
کبھی بھی ایسی ٹریڈ کے لیے نہ جائیں جس میں زیادہ رسک اور کم منافع ہو۔
ٹریڈر کو صرف وہی ٹریڈ لینا چاہیے جو رسک ریوارڈ ریشو انہیں یا تو بریک ایون پر رکھے یا ان کے متعلقہ جیت کی شرح کی بنیاد پر خالص منافع فراہم کرے
تحریر
ڈاکٹرایس ایم افریدی